ماہ رمضان کی سوغات کھجور کی مزیدار کھٹی میٹھی چٹنی

کھجور کی چٹنی بنانے کی ترکیب
اجزا:
1 کھجور 15-20 عدد
2 زیرہ 2 چائے کے چمچے
3 سونف 1/4 چائے کا چمچہ
4 گڑ (پسا ہوا) 1/2 کپ
5 املی کا گودا 1 کپ
6 لال مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچے
7 سونٹھ 1 چائے کا چمچہ
8 کالا نمک 1 چائے کا چمچہ
9 نمک حسب ذائقہ

ترکیب:
کھجور کو دھو کر صاف کر لیں اس کے بیج نکال کر اسے باریک چوپ کر لیں۔ زیرے اور سونف کو توے پر بھون لیں تھوڑا ٹھنڈا ہو جائے تو پیس لیں۔
ایک سوس پین میں کھجور‘گڑ‘املی کا گودا‘لال مرچ پاؤڈر‘سونٹھ‘کالا نمک‘نمک اور بھون کر پسا ہوا زیرہ اور سونف ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
اس میں 1 کپ پانی شامل کریں اور درمیانی آنچ پر اُبال آنے تک پکائیں۔ اُبال آنے کے بعد آنچ ہلکی کر دیں اور 6-8 منٹ تک مزید پکائیں۔
مزیدار کھجور کی کھٹی میٹھی چٹنی تیار ہے۔ پکوڑوں کے ساتھ افطار کا لطف دوبالا کیجئے۔