کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر کے 12 افسران فارغ

ویب ڈیسک: کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کافی متحرک کردار ادا کرنے لگے ہیں۔
وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر کے کرپٹ اور نااہل 12 افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جانچ پڑتال کے بعد ان لینڈ ریوینیو سروس اور کسٹمز کے 12 افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کسپرن کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے کرپٹ اور نااہل افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ان ہدایات مِں کرپشن میں ملوث افسران کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات بھی شام ہیں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق ایف بی آر میں ہر سال خبریں آتی تھیں کہ اتنے ارب کا نقصان ہوگیا، کلیکشن نہ ہوسکی۔
ان کی جانب سے ایسے بیانات اور لیکج پر وزیراعظم نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کئی اہم عہدوں پر فائز افسران عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گر گئی، دو خواتین شدید زخمی