معروف براڈ کاسٹر کے سوال کااسرائیلی ترجمان درست جواب نہ دے سکے

ویب ڈیسک: برطانوی معروف براڈ کاسٹر پائرس مورگن نے اپنے شو میں شریک اسرائیلی ترجمان سے جنگ کے حوالے سے سوال کیا جس کا وہ درست جواب نہ دے سکے۔
شو کے دوران براڈ کاسٹر پائرس مورگن نے اسرائیلی ترجمان سے سوال کیا کہ اسرائیلی فوجی کارروائی میں اب تک کتنے فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس پر اسرائیلی ترجمان ایوی ہیمن نے 14 ہزار کی تعداد بتائی تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ معلوم نہیں کہ ان حملوں میں کتنے عام شہری جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر غزہ میں اسرائیل کی جاری وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 35 ہزار 287 فلسطینی شہید جبکہ 78 ہزار 204 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اس حوالے سے برطانوی معروف براڈ کاسٹر نے اسرائیلی ترجمان سے سوال کر کے اسے لاجواب کر دیا.

مزید پڑھیں:  ترکیہ کے وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے