جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گر گئی، دو خواتین شدید زخمی

ویب ڈیسک: ضلع جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا ۔
وانا علاقہ تنائی میں کمرے کی چھت گرنے سے دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں زخمی خواتین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج معالجہ کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ کمرے کی چھت گرنے سے زخمیوں میں زینت بی بی زوجہ محمد عادل جبکہ سوریہ والد خواژک شامل ہیں۔
دونوں کا تعلق ایک ہی خاندان کنڈیزائی وزیر قبیلے سے بتایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی طبیعت خراب، بخار کی شکایت