وانا، 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، عجب گل وزیر

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں 9 مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی کا بڑا جلسہ منعقد ہوا جس میں قبائیلی عمائدین و پارٹی ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔
جلسہ کی قیادت کرنے والے ایم پی اے عجب گل وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن اداروں میں مگرمچھ بیٹھے ہیں ان کی صفائی کئے بغیر یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں چور بیٹھے ہوئے ہیں، ان کے ساتھ بیٹھنا زیب نہیں دیتا۔
عجب گل وزیر نے پرجوش انداز میں کہا کہ لوگ یاد رکھیں ایک دن پاکستان کا وزیر اعظم خان صاحب ہوگا۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم جاری، مزید 31 فلسطینی شہید