کراچی سے حج آپریشن شروع، پہلی پرواز روانہ، دوسری کیلئے امگریشن جاری

ویب ڈیسک: کراچی سے حج آپریشن شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی حج پرواز عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہو گئی ہے جبکہ دوسری پرواز کیلئے امیگریشن کا عمل جاری ہے۔
ڈائریکٹر حج کے مطابق آج پہلی حج پرواز سے 150 عازمین سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ دوسری حج پرواز آج رات روانہ ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ حج آپریشن کے دوران دونوں پروازوں سے مجموعی طور پر 330 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان