بنوں، بی ایچ یو کے ساتھ نصب شدہ بم دھمکی آمیز خط کے ساتھ برآمد

ویب ڈیسک: ضلع بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود ممندخیل میں بی ایچ یو کے ساتھ نصب شدہ بم برآمد کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس بم کے ساتھ نامعلوم افراد نے گیٹ پر دھمکی آمیز خط بھی چسپاں کر رکھا تھا جو کہ پشتو زبان میں تھا۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں پولیو ورکرز اور ڈاکٹروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں 6 مئی سے پولیو کمپین جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 دن پہلے بھی خدری ممندخیل بی ایچ یو کے گیٹ پر دھمکی آمیز خط چسپاں کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ نے 5 کلو بارودی مواد برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بنوں پولیس نے بی ایچ یو کے باہر نصب شدہ بم برآمد کر لیا.

مزید پڑھیں:  افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی ،70افراد جاں بحق