تھانہ بنی گالہ کےمقدمہ میں‌ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ودیگربری

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی جانب سے تھانہ بنی گالہ میں درج مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان بری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں درج مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سول جج قدرت اللہ نے کی۔
دوران سماعت سول جج قدرت اللہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔
ذرائع کے مطابق مدعی کے وکیل رضوان اعظم عباسی نے اس موقع پر مؤقف اختیار کیا کہ وقوعے میں زخمی ہونے والا شخص ملک سے باہر ہے۔ اس پر عدالت نے سکائپ کے ذریعے اس کا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی۔
مدعی کے وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور 109 کی حد تک تھے، ان سے کمپرومائز ہوچکا ہے۔ نامزد ملزمان کو بھی معاف کردیا ہے۔
دوران سماعت عدالت کے حکم پر بیرون ملک مقیم متاثرہ شخص محمد ولید کا آن لائن بیان لیا گیا۔ عدالت نے ان سے استفسار کیا کہ آپ نے راضی نامہ کرلیا ہے، اس پر ولید نے جواب دیا کہ میں نے معاف کردیا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت تمام ملزمان بری کر دیئے۔

مزید پڑھیں:  مہمند، قبائیلی مشران کی 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے خلاف گریڈ سٹیشن کا گراؤ کی دھمکی