مہمند، قبائیلی مشران کی 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے خلاف گریڈ سٹیشن کا گراؤ کی دھمکی

ویب ڈیسک: مہمند قومی مطالبات کے حق میں گرینڈ قبائلی مشران کا جرگہ منعقد ہوا۔
جرگہ مشران نے انضمام بالجبر کو معاشی دہشت گردی قرار دیدیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ انضمام ہم پر مسلط کیا گیا۔
مشران نے جرگہ میں کہا کہ بجلی کی 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے خلاف گریڈ سٹیشن کا گراؤ کرینگے۔
قبائیلی مشران نے مطالبہ کیا کہ ٹی ایم اے، ایکسائز، جنگلات و دیگر ٹیکسوں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
گرینڈ قبائیلی مشران کے جرگہ میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ فیز فور خاصداروں کو پولیس میں فی الفور ضم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، اور پارلیمنٹ میں کھینچا تانی ہے،عشرت العباد