این آر او نہیں، پاکستان کے مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں، شہریار آفریدی

ویب ڈیسک: رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ خود محتاج ہیں۔ عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے اور ان مسترد شدہ لوگوں سے ہم کیا مذاکرات کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بدترین دھاندلی کے باوجود موجودہ حکمران بری طرح ناکام ہوئے ہیں، ان میں اخلاقی جرات ہے تو عوام کے ووٹ نہ دینے پر خود حکومت چھوڑ دیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کریں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی کے ساتھ، ان لوگوں کو اسٹیبلشمنٹ نےسپورٹ کیا ہے، میرا لیڈر کوئی این آر او نہیں چاہتا، پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی پہلے دن سے کہتے آئے ہیں کہ یہ ملک، فوج اور ادارے ہمارے ہیں، فوج سے بہت جلد مذاکرات ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے کسانوں سے 3لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی،علی امین گنڈا پور