فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سروس متاثر

ویب ڈیسک: سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی جس سے انٹرنیٹ سرود متاثر ہو گئی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ساؤتھ ایسٹ ایشیاء مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے، آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگے جس کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔
ذرائع کے مطابق فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئیں۔ دوسری جانب اس سے پاکستانی صارفین کو شام کے وقت میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا۔

مزید پڑھیں:  معروف براڈ کاسٹر کے سوال کااسرائیلی ترجمان درست جواب نہ دے سکے