ملک بھر میں 92 کروڑ سے 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف

ویب ڈیسک: ملک بھر میں اوور بلنگ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کریک ڈاون جاری ہے۔ اس دوران ایف آئی اے کی جانب سے جاری کارروائیوں کے دوران ملک بھر میں ایک ماہ کے دوران 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایک ماہ کے دوران 256 کنکشنز میں اووربلنگ پر ملوث عناصر کے خلاف 23 انکوائریاں اور 5 مقدمات درج کیے گئے۔
ترجمان کا اس سلسلے میں مزید کہنا ہے کہ اوور بلنگ کا سلسلہ گھروں، سرکاری دفاتر میں جاری رہا جس کی مد میں اربوں روپے وصول کیے گئے۔
اس کے علاوہ ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کی گئی۔ اس سے عوام اور دیگر سرکاری اداروں کو 34 ارب 29 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے اس حوالے سے ہدایت کی کہ اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں اووربلنگ کا انکشاف ہونے پر ایف آئی اے متحرک ہو گئی ہے.

مزید پڑھیں:  وکلا پرتشدد،پاکستان بار کونسل کا کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان