فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں سے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری کردیا گیا۔
پی سی بی کے شعبہ لاجسٹک کو محمد عامر کے لیے فلائٹ بکنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، اور ان کی جلد ڈبلن روانگی کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ویزا مسائل کی وجہ سے محمد عامر ٹیم کے ساتھ ڈبلن نہیں جاسکے تھے۔
ٹیم ارکان کے ساتھ محمد عامر کی ویزا درخواست بھی جمع کروائی گئی تھی تاہم آئِرلینڈ ایمبسی نے انہیں ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔
پی سی بی نے اس حوالے سے مہمان کرکٹ بورڈ آئرلینڈ کو احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا، اور محمد عامر کی دوبارہ ویزا درخواست جمع کروائی گئی جس کے بعد اب انہیں کلیئرنس کے بعد ویزا جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب