مزیدار ماش کی دال

مزیدار ماش کی دال بنانے کی ترکیب اور اجزاء
اجزاء:
ماش کی دال: ایک پاؤ
باریک کٹی ہوئی پیاز: 2 عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ: آدھا کھانے کا چمچ
پسی لال مرچ: ایک چائے کا چمچ
ہلدی: آدھا چائے کا چمچ
نمک: ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر باریک کٹے ہوئے: دو عدد
تیل: حسبِ ضرورت
گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا اور ہری مرچ: دو کھانے کے چمچ (باریک کٹے ہوئے)
ہری مرچ: دو عدد (موٹی کٹی ہوئی)
ترکیب:
سب سے پہلے دال کو پانی میں ایک سے آدھا گھنٹہ بھگو لیں، پھر ایک پتیلی میں دال، ہلدی اور ایک کپ پانی ڈال کر اتنا اُبالیں کے دال ہلکی گل جائے اب ایک پین میں تیل، ادرک لہسن کا پیسٹ اور پیاز ڈال کر براؤن کریں، اب اس میں ٹماٹر تمام مصالحے ڈال کر بھونیں، پھر اُبلی ہوئی دال اور موٹی کٹی ہوئی ہری مرچ ڈال کر 5 منٹ کے لئے دھیمی آنچ پر پکنے دیں، آخر میں ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر سرو کریں۔