تافتان بنانے کیک ترکیب

لذیذ اور ذائقہ دار تافتان بنانے کی ترکیب
تافتان
اجزاء:
میدہ ایک کپ
خشک دودھ پاؤ کپ
چینی ایک کھانے کا چمچ
مکھن ایک کھانے کا چمچ
نمک پاؤ چائے کا چمچ
خمیر آدھا چائے کا چمچ
براؤن شوگر آدھا چائے کا چمچ
کھانے کا پیلا رنگ ایک چٹکی
تیل آدھا کپ
ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ چھان کر اس میں خشک دودھ چینی نمک اور خمیر شامل کریں پھر اس میں مکھن ڈال کر نیم گرم پانی سے نرم ڈو بنا لیں اب اسے ڈھک کر پھولنے کے لئے ایک گھنٹہ رکھ دیں یہاں تک کہ ڈبل ہو جائے پھر اس کی دو یا تین چھوٹی اور موٹی روٹیاں بیل لیں اب ان پر تیز چُھری سے ڈیزائن میں کٹ لگائیں پھر ایک کپ میں تیل پیلا رنگ اور براؤن شوگر مکس کر لیں اس کے بعد تافتان پر برش کی مدد سے تیل کا مکسچر لگا کر پہلے سے گرم اوون میں 2000 سینٹی گریڈ پر پندرہ منٹ بیک کر لیں لذیذ تافتان تیار ہے