بھارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل، ٹرن آؤٹ 60 اعشارییہ 96 فیصد رہا

ویب ڈیسک: بھارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں میں لوک سبھا کی 88 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا ۔
اس دوران کیرالہ کی20، کرناٹکا کی 14، راجستھان کی 13، اتر پردیش کی 8، مہاراشٹرا کی 8، مدھیہ پردیش کی 7، آسام کی 5، بہار کی 5، بنگال کی 3، چھتیس گڑھ کی 3، مقبوضہ جموں و کشمیر کی ایک، منی پور کی ایک اور تریپورہ کی ایک نشست پر انتخابات ہونے۔
بھارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کل 88 نشستوں پر ووٹر ٹرن آؤٹ 60 اعشاریہ 96 ریکارڈ کیا گیا۔
دوسرے مرحلے میں راہول گاندھی اور ہیما مالنی سمیت کئی قدآور شخصیات کی نشستوں پر مقابلہ ہوا۔ راہول گاندھی نے دوسری مرتبہ کیرالہ کے وائناڈ حلقے سے جبکہ سابق بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نے متھرا میں بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا۔

مزید پڑھیں:  امریکی سفیر اور پی ٹی آئی کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، میتھیو ملر