امریکی سفیر اور پی ٹی آئی کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور امریکا کے سفیر کی ملاقات پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے معاشی اصلاحات، خطے کی سیکیورٹی اور انسانی حقوق پر گفتگو ہوئی۔
میتھیو ملر نے کہا کہ ہماری پاکستان کی سیاسی جماعتوں سے یکساں ہمدردی ہے، اس مین ہماری کسی ایک سیاسی جماعت کیلئے کوئی پوزیشن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان محدود تصادم سے بھی آگاہ ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بنیادی سیاسی آزادیوں پر عائد قدغنوں اور اظہار و ابلاغ کی آزادیوں کے خلاف غیرقانونی انتظامی اقدامات پر گفتگو ہوئی۔
قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اس ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی ،70افراد جاں بحق