میانوالی، پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی، عوام نے شر پسند ٹولہ مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی کے حوالے سے میانوالی میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ اس دوران عوام نے شر پسند ٹولہ مسترد کر دیا۔
سانحہ 9 مئی کی پہلی برسی پر سکولوں کے بچوں کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔
اس دوران بچوں نے پاک فوج، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعروں سے مزین پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
جہاز چوک میانوالی پر 9 مئی 2023 کو شر پسندوں کی جانب سے پاکستان ائیر فورس کے نصب کردہ جہاز کو آگ لگا دی گئی تھی۔ اس لئے اسی مقام پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کے باعث 4 افراد ہلاک، بجلی کا نظام درہم برہم