فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ ملنے کا امکان

ویب ڈیسک: اسرائیل اپنی تمام تر دہشت و فوجی کارروائیوں کے باوجود ہار گیا جبکہ فلسطین کو ایک مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو کل مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ دیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ جنرل اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کو بطور آزاد و خود مختار ریاست قبول کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا نے سلامتی کونسل میں فلسطین کو مکمل رکن بنانے کی قرارداد ویٹو کردی تھی تاہم اب کی بار یو اے ای کی جانب سے پیش کی جانیوالی قرارداد میں سلامتی کونسل سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ہماری حکومت کا تختہ کیوں الٹا گیا آج تک سمجھ نہ سکا، نواز شریف