یوم استحکام پاکستان 10 مئی کو منایا جائیگا، حافظ محمد طاہر اشرفی

ویب ڈیسک: یوم استحکام پاکستان 10 مئی کو تمام مکاتب فکر کے علماء و دیگر رہنماوں سے مشور کے بعد منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے کیا۔
یوم استحکام پاکستان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ آج سے ایک سال قبل 9 مئی کو جو ہوا ایسا 76 سال میں کبھی نہیں ہوا۔
حافظ محمد طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اس واقعے کو ایک سال بیت گیا لیکن عدالت سے تاحال فیصلے نہیں ہوئے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بے گناہ کو بے گناہ قرار دیا جائے جبکہ گناہگار کو سخت سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں طلبہ کے حوالے سے وفاق کی سرد مہری افسوسناک ہے ،مینا خان آفریدی