سپریم کورٹ کا ملک بھر میں تحاوزات ختم کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: ملک بھر میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم نامہ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکم نامہ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردیا گیا جس کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور سرکاری اداروں کو بھجوانے جبکہ پیمرا کو پبلک سروس میسیج شائع اور اسے نشر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم جبکہ متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں۔

اس کے ساتھ ہی ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور کے ایم سی کے وکیل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سڑکوں پر بھی تجاوزات ہیں اور قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے کہ اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں نے فٹ پاتھوں پر جنریٹرز تک لگا دیئے۔ اس کے برعکس وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ شہریوں کی آزادنہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، سرکار کے اخراجات کے لیے ٹیکس دینے والے عوام کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔

مزید پڑھیں:  رفاح پر ممکنہ اسرائیلی آپریشن سے 12 لاکھ افراد متاثر ہونگے، یونیسف