رفاح پر ممکنہ اسرائیلی آپریشن سے 12 لاکھ افراد متاثر ہونگے، یونیسف

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے زیلی ادارے یونیسیف کی جانب سے رفاح پر اسرائیلی آپریشن بارے کہا گیا ہے کہ رفاح میں 6 لاکھ بچوں سمیت مجموعی طور پر 12 لاکھ سے زائد افراد پہان لئے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی آپریشن کی صورت میں ان 12 لاکھ افراد کے پاس جانے کیلئے کہیں بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں بچے گی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے رفاح کے مشرقی علاقوں کو خالی کرنے کی ہدایت پر یونیسیف نے تحریری بیان جاری کیا ہے۔
یونیسف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں لاکھوں بچے زخمی، بیمار، غذائی قلت، صدمے کا شکار اور معذوری کی حالت میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔
تحریری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رفاح پر اسرائیلی آپریشن کے نتیجے میں متاثرہ 6 لاکھ بچوں پر اس کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔
یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رفاح میں 12 لاکھ پناہ گزین ہیں جن میں بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر رفاح پر بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع ہوتا ہے تو اس کے بچوں پر نہایت منفی اثرات مرتب ہونگے۔
رفاح میں 2 سال سے کم عمر کے 78 ہزار اور 5 سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 75ہزار بچے پناہ گزین ہیں۔ ان میں بہشتر شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی آئی ایم ایف کے ریڈار پر آ گیا