کسانوں کے مطالبات تسلیم، وزیراعظم کا فوری گندم خریدنے کا حکم

ویب ڈیسک: کسانوں کے مطالبات رنگ لے آئے ، وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب پر روانگی سے قبل فوری گندم خریدنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق 18 اپریل سے جاری بارشوں کی وجہ سے 64 لاکھ ایکڑ پر کاشت کی گئی فصل بری طرح متاثر ہوئی جبکہ اس دوران پنجاب حکومت کی جانب سے گندم خریداری میں بھی تاخیر ہوئی.
حکومت پنجاب کی گند خریداری میں‌تاخیر کی وجہ سے کسانوں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنی مقرر کردہ امدادی قیمت پر گندم کی خریداری یقینی بنائے۔
ذرائع کے مطابق کسانوں کے مطالبات پر وزیراعظم شہباز شریف نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔
وزیراعظم نے وفاق کا گندم خریداری کا 1 اعشاریہ 4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1 اعشاریہ 8 ملین میٹرک ٹن کر نے کا حکم جاری کر دیا ۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب روانگی سے قبل پاسکو کو فوری گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:جی ٹی روڈ پیر زکوڑی پل تا سوری پل رکشوں پر پابندی عائد کردی گئی