چکن کاجو کری بنانے کا طریقہ

چکن کاجو کری بنانے کے اجزا اور ترکیب
اجزاء
چکن بریسٹ 2
بغیر چھلکوں کے ٹماٹر 2 عدد
پیاز 1 عدد
پانی 1 کپ
دہی آدھا کپ
کاجو 50 گرام
لہسن 4 سے 5 عدد
ہلدی پاؤڈر 1 چمچ
گرم مسالہ 1 چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ
لیموں کا رس 1 چمچ
دھنیا پاؤڈر 2 چمچ
کشمش 2 چمچ
ٹماٹر کا پیسٹ 2 چمچ
تیل 3 چمچ
نمک حسب ذائقہ

ترکیب
چکن بریسٹ کو کیوب کی شکل میں کاٹ لیں۔ چاپر میں پیاز، ٹماٹر، کاجو، گرم مسالہ اور لہسن چاپ کرلیں۔ ایک پتیلے میں تیل کے ساتھ چاپ کیا ہوا مواد ڈالیں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں۔ اس ساس میں چکن کیوب شامل کریں اور رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں۔ اس میں ٹماٹر کا پیسٹ، چلی پاؤڈر، لیموں کا رس، ہلدی پاؤڈر، نمک، دہی اور کشمش شامل کریں۔ ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ تک پکائیں۔ بعد میں پانی شامل کر کے مزید پکالیں۔ آخر میں نمک اور دھنیا شامل کریں۔ مزیدار چکن کاجو کری تیار ہے۔