سینٹرل ایشین والی بال لیگ، غیر ملکی ٹیموں کی آمد شروع

ویب ڈیسک: سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں شرکت کرنے کے لئے غیر ملکی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
ان میں ایران، سری لنکا، کرغزستان اور ترکمانستان کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم آج پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق ایشین والی بال لیگ میں 6 ممالک کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ لیگ کی ٹرافی کی رہنمائی آج ہو گی۔ اس موقع پر ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے قائدین موجود ہونگے۔
یاد رہے کہ سینٹرل ایشین والی بال لیگ 11 سے 17 مئی تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت 5ارب ڈالر تک بڑھانے کاعزم