پشاور، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ریکوزیشن پر آج 3 بجے طلب

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئَے سمری گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کر دی گئی لیکن اس پر ان کے دستخط نہ ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر حکومتی اراکین کی ریکوزیشن پر اسمبلی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ ریکوزیشن پر 39 حکومتی اراکین کے دستخط موجود ہیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر گورنر کے دستخط نہ ہونے پر صوبائی حکومت نے اجلاس بلانے کے لیے 39 حکومتی ارکان کے دستخط سےے ریکوزیشن کر دی۔
یاد رہے کہ حکومتی ارکان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مردان روڈ پر فائرنگ، خواجہ سراء گل پانڑا شدید زخمی