پی ٹی آئی کا 9 مئی اور فارم 47 بارے کاکڑ کے بیان پر پٹیشنز دائر کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مزید 3 پٹیشنز سپریم کورٹ میں دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دائر کی جانیوالی ان پٹیشنز میں 9 مئی کے حوالے سے 2 اور سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے فارم 47 کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر ایک پٹیشن شامل ہیں۔
پٹیشنز کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پہلی پٹیشن 9 مئی کے دن ملٹری انسٹالیشنز پر سی سی ٹی وی فوٹیجز کی برآمدگی جبکہ دوسری پٹیشن اسی دن 16 کارکنوں کے قتل کے حوالے سے پٹیشن دائر کی جائیگی۔
ان کا کہنا تھا کہ تیسری پٹیشن سابق نگران وزیراعظم انورالحق کاکڑ کے فارم 47 کے حوالے سے بیان پر دائر کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ،ہیٹ ویو کا الرٹ جاری