ملک بھر میں موسلا دھاربارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ایک بار پھر آج سے بادل جم کر برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت اسلام آباد، پنجاب و دیگر علاقوں میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر،بٹگرام ، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کوہاٹ، کرک ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند ، خیبر، کرم میں بادل برسنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  محمد مخبر دو ماہ کیلئے ایران کے عبوری صدر مقرر، سپریم لیڈر نے منظوری دیدی