غیر قانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ ایران سے بھی جاری

ویب ڈیسک: ایران سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک اعشاریہ تین ملین سے زائد غیر قانونی افغانیوں سمیت تارکین وطن ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کے حوالے سے ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران ایران سے ایک اعشاریہ تین ملین سے زائد غیر قانونی تارکین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔
پاکستان کے بعد ایران نے بھی اپنی سرزمین پر پنپنے والی دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں طلبہ کے حوالے سے وفاق کی سرد مہری افسوسناک ہے ،مینا خان آفریدی