روزگار کی فراہمی اور صوبے کی معاشی ترقی اولین ترجیحات ہیں، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں سالانہ بجٹ 25-2024ء پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صوبے کی معاشی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں کلاس فور کی بھرتیوں اور گلی و نالیوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی قوت خرید بڑھانا ہی اصل ترقی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کابینہ اجلاس کے دوران کہا کہ صنعتکاروں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اسی لئے انہوں نے کابینہ اراکین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صنعتکاری کے فروغ کو اولین ترجیح دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ زرعی منصوبوں کے ذریعے فوڈ سیکیورٹی یقینی بنا رہے ہیں۔ ہماری کسان دوست پالیسی ہی کی وجہ سے 12 ارب روپے پارکو کی بجائے صوبے کے عوام کو ملے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں،وطن پہنچنے والے طلباء نے حقیقت بتا دی