موبائل فون کی قیمتوں میں کمی، درآمدات میں 121 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: موبائل فون کی قیمتوں میں یک دم کمی کر دی گئی ہے جس سے گاہک سمیت دکاندار بھی ششدر ہو کر رہ گئَے ہیں۔
قیمتوں میں کمی کے باعث اب مارکیٹ میں ایک لاکھ یا اس سے اوپرکی قیمت والا سیٹ اب 70 ہزار روپے یا اس سے بھی کم قیمت پر فروخت ہونے لگا ہے۔
دوسری جانب موبائل فون کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 121 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا جانے لگا ہے۔
صارفین کے مطابق موبائل کی قیمتیں اب بھی زیادہ ہیں۔ مارکیٹ کی جانب سے موبائل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو 40 تا 50 فیصد جبکہ کمی صرف 20 سے 30 فیصد تک کی جاری ہے۔
اس حوالے سے موبائِل کے کاروبار سے جڑے دکانداروں کا کہنا تھا موبائل فون کی قیمتیوں میں کمی ڈیمانڈ کم ہونے کی وجہ سے آئی ہے۔
دریں اثنا ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 121 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ادارہ شماریات کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر 1301 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ مالی سال میں اسی مدت کے مقابلے میں 181 فیصد زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  شمسی طوفان زمین کو متاثر کر رہے ہیں، ماہرین کا احتیاطی تدابیر کا مشورہ