نیب کا صرف شکایات و الزامات پر رکن پارلیمنٹ کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: نیب کی جانب سے صرف شکایات و الزامات پر رکن پارلیمنٹ کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے انکوائری کی سطح پر رکن پارلیمنٹ کو گرفتارنہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اہم پیشرفت چیئرمین نیب اور سپیکر قومی اسمبلی کے مابین حالیہ ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف شکایات و الزامات پر رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرنے سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نیب اس حوالے سے جامع پالیسی بھی تیار کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو ،سوشل میڈیاپر تنقید