سینٹرل جیل پشاور میں بلڈ سکریننگ، 16 قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق

ویب ڈیسک: سینٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کی ایچ آئی وی کیسز کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ محمد وسیم خان نے بتایا کہ بلڈ سکریننگ کے دوران 16 قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ 16 قیدی منشیات کے عادی ہیں جنہیں دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل پشاور میں اس وقت 3400 قیدی ہیں جبکہ ایچ آئی وی کے متاثرہ قیدیوں کا علاج اور اس سلسلے میں کونسلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:بی آر ٹی بس روکنے یا کوریڈور بند کرنے پر جرمانہ لگے گا