کیپیٹل میٹروپولیٹن پشاور

بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج:کیپیٹل میٹروپولیٹن پشاور ڈائریکٹوریٹ کو تالے لگا دیئے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندے اختیارات نہ ملنے کے خلاف سراپا احتجاج ،کیپیٹل میٹروپولیٹن پشاور ڈائریکٹوریٹ کو تالے لگا دیئے۔
منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اس حوالے سے موقف اختیار کیا کہ دو سالوں سے اختیارات کیلئے خوار ہورہے ہیں ،اگر اختیارات اور فنڈز نہیں ملتے تو ڈائریکٹوریٹ کس لئے ہے ۔
منتخب چیئرمینوں نے الزام لگایا کہ ہم فنڈز کے لئے ترس رہے ہیں جبکہ ڈی جی نے فنڈز پی ٹی آئی ممبران کو دے دیئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل نظام کو مفلوج کر چکا ہے فوری تبادلہ کیا جائے ۔
اس موقع پر چیئرمینوں نے کیپٹل میٹروپولیٹن ڈائریکٹوریٹ ملازمین کو نکال کر تالے لگا دیئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں گلیشیر پھٹنے کا خدشہ،الرٹ جاری