خیبر پختونخوا اسمبلی

خیبر پختونخوا اسمبلی :مالی سال 24/2023کا بجٹ منظوری کیلئے پیش

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 24/2023کا بجٹ منظوری کے لئے پیش کردیاگیا ۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ آفتاب عالم نے سالانہ بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا، مالی سال 24-2023کے بجٹ کا تخمینہ 1360ارب روپے لگایا گیا ہے۔
بجٹ کے موقع پر اپوزیشن کی جانب سے واک آئوٹ کیا گیا تاہم حکومتی اراکین کے منانے پر اپوزیشن اراکین ایوان میں واپس آگئے۔
وزیر خزانہ نے اسمبلی اجلاس میں بجٹ تقریر میں کہا کہ نگران حکومت نے یکم جولائی سے 31اکتوبر 2023تک 4ماہ کے اخراجات کی منظوری دی۔
وزیرخزانہ نے بتایا کہ نگران حکومت نے یکم نومبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک مزید 4 ماہ کے اخراجات کی منظوری دی، موجودہ اسمبلی سے یکم مارچ سے 29 مارچ تک ایک ماہ کیاخراجات کی منظور لی گئی۔
آفتاب عالم نے کہا کہ جاری اخراجات کا تخمینہ 1059 ارب روپے ہے،جبکہ ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 301 ارب روپے ہے۔
اجلاس کے موقع پر مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کو عملے نے اسمبلی فلور پر آنے سے روک دیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے صحت کارڈکی مدمیں 75لاکھ گھرانوں کے لئے 26ارب روپے کئے گئے ہیں ۔
بجٹ کے مطابق رمضان پیکج کی مدمیں 14فی صد آبادی کو10ارب روپے دیئے گئے جبکہ خواتین اورمعذروں کیلئے احساس پیکج کے تحت ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ میں پولیس کیلئے اسلحہ کی خریداری اوردیگر اخراجات جاریہ کی مدمیں88ارب ،بی آرٹی سروس کیلئے صوبائی حکومت نے1 ارب38کروڑ روپے مختص کردئیے ہیں۔
سماجی بہبود آبادی کے شعبے کیلئے 6کروڑ 59 لاکھ،معدنیات کیلئے2ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
صحت کے شعبے کیلئے رواں مالی سال کے205ارب روپے،تعلیم کے شعبہ دو جات کیلئے318ارب روپے مختص کئے گئے ۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کیلئے32ارب اورابتدائی وثانوی تعلیم کیلئے285ارب روپے مختص کئے گئے ۔
بجٹ میں امن اومان کیلئے126اورسڑکوں کی تعمیر کیلئے54ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کاایرانی صدر اور وزیرخارجہ کے انتقال پر اظہار افسوس