عمر ایوب

9 مئی کو ہمارے 15لوگوں کو شہید کیاگیا،عمر ایوب

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9مئی 2023کو ہمارے 15لوگوں کو شہید سینکڑوں کو زخمی کیا گیا تھا ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خوف ہے، اس کی فاشت حکومت کو خوف ہے، یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، جس ملک میں آئین اور قانون نہ ہوں وہاں سرمایہ کاری بھی نہیں ہوتی، جہاں سرمایہ کاری نہیں ہوگی وہاں روزگاری نہیں ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مظاہرے پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتا ہوں، گوجر خان میں صبح سے پولیس کی گاڑیاں پہنچ رہی ہیں۔
عمرایوب نے کہا کہ کل ہم نے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی، بانی چیئرمین نے ہدایت کی کہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔
انہوں نے بتایا کہ کل بانی چیئرمین نے کہا شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کورکمیٹی سے نکالا جائے،اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم سب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں، ہماری آئین اور قانون کی جنگ آخری سانس تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر جنون سوار، شدید گولہ باری جاری، العودہ ہسپتال میں پینے کا پانی ختم