بچی جاں بحق

لکی مروت میں چھت گر نے سے بچی جاں بحق ،3افراد زخمی

ویب ڈیسک: لکی مروت میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث چھت گر نے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ تجوڑی میں پیش آیا جہاں طوفانی بارش کے باعث گھر کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں 10افراد ملبے تلے دب گئے ۔
ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن کیا گیا جس ایک بچی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔
جاں بحق بچی کی نعش اور زخمی افراد کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا ۔
دوسرے واقعے میں محلہ ریلوے سٹیشن میں دیوار گرنے سے خاتون زخمی ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چمن :باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف دھرنے کو 6ماہ مکمل