ماں بیٹی جاں بحق

صوابی میں رکشہ پر فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق

ویب ڈیسک: صوابی میں رکشہ پر فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جلسئی میں مانکی پیہور روڈ پر پیش آیا جہاں فائرنگ کرکے رکشہ میں سوار ماں بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا ،مقتولہ پر اپنے شوہر کے قتل کا الزام تھا ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ہیٹ سٹروک کا خدشہ، پنجاب کے تعلیمی ادار 7 دن کے لیے بند