نان فائلر کی سم بلاک ہونے پر ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرز متفق

ویب ڈیسک: نان فائلرز کی سم بلاک کرنے کے معاملے پر ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان اتفاق ہو گیا۔
ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق 5 ہزار نان فائلرز کی سم بلاک کرنے کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو مہیا کردی گئیں۔
اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام آپریٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر مزید بیچز بھیجے جائیں گے۔
اس حوالے سے پروگرام طے پا گیا ہے اور نان فائلر کو سم بلاک ہونے کے وارننگ پیغامات ارسال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے حکام کو یقین تھا کہ ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج میں کروڑوں کا نقصان ہوا، رپورٹ پیش