چارسدہ، مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخ٘ی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی میں ٹریکٹر ٹرالر اور موٹر کار کے درمیان خطرناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زحمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق جان بحق ہونیوالا سید انفال ولد سید قاسم علی شاہ کا تعلق بٹگرام شبقدر سے ہے جبکہ شدید زخمی کو تشویشناک حالت کے پیشِ نظر پشاور منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب ضلع چارسدہ کے تھانہ عمرزئی کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق سابق دشمنی پر ملزمان کی فائرنگ سے محالف شخص جاں بحق ہو گیا۔
مقتول ہونے والے شخص سدھیر کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
فائرنگ کے اس واقعے میں جاں بحق ہونےوالے شخص کے بھتیجے کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کر دی گئی۔
یاد رہے کہ ضلع چارسدہ میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق ہو گئے.

مزید پڑھیں:  5آئی پی پیز نے معاہدے ختم کرنے کی دستاویزات پر ساءن کر لیں