پشاور، سرکاری سکول میں چھت کا پنکھا استانی کے سر پر آن گرا ، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چغلپورہ میں کلاس روم میں لگا چھت کا پنکھا تیسری جماعت کی کلاس ٹیچر کے سر پر آن گرا۔
سکول ذرائع کا کہنا ہے کہ پنکھا گرنے سے استانی کے سر پر چوٹ آئی اور کان بھی شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چھت کا پنکھا گرنے سے طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اس حوالے سے سکول ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ سکول بلڈنگ 1916ء میں تعمیر کی گئی تھی جس کی دیواریں بھی بوسیدہ ہو گئی ہیں اور گرنے کی قریب ہیں۔
ایس ڈی ای او سرکل چغلپورہ پشاور شمیم اختر کا کہنا تھا کہ استانی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ محکمہ کو واقعے سے اگاہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکول بلڈنگ خستہ حال ہے، اس کی تزین و آرائش کے لیے سمری بھیجی ہے۔

مزید پڑھیں:  طویل جنگ دشمن کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی، القسام بریگیڈ