سوات، امام مسجد اور استاد کا بچوں پر بہیمانہ تشدد

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں امام مسجد اور استاد کی جانب سے معصوم بچوں پر بہیمانہ تشدد پر والدین نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق امام مسجد اور استاد نے مدرسے کی طلباء پر بہیمانہ تشدد کیا جس کے واضح نشانات طلباء کے جسم پر موجود ہیں۔
بچوں کے والدین نے پولیس سے واقعہ پر نوٹس لینے اور انصاف دینے کا مطالبہ کر دیا۔
والدین کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا کہ بچوں پر بہیمانہ تشدد کرنا کیسی انسانیت ہے۔ انہوں نے محمد یوسف نامی امام مسجد اور استاد کو ذہنی مریض بھی قرار دیدیا کیونکہ وہ بچوں پر بہیمانہ تشدد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کا پاکستان سے انسانی حقوق، بنیادی آزادی کےاحترام کا مطالبہ