خاتون جاں بحق

لکی مروت: فائرنگ واقعات میں خاتون جاں بحق،2افراد زخمی

ویب ڈیسک: لکی مروت میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔
واقعات کے مطابق منگترہ میں سوئے ہوئے شخص کا پستول چل جانے سے کریم نامی شخص کی اہلیہ جاں بحق جبکہ وہ زخمی ہو گیا ۔
دوسرا واقعہ بیگو خیل میں پیش آیا جہاں اسلحے کی نوک پر شہری سے موبائل فون چھیننے والا موبائل سنیچر پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ۔
پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف رہنماوں نے کے پی پاؤس پر چھاپہ حملہ قراردیدیا