کشمیری عوام سے 23ارب روپے کاوعدہ پوراکرکےدکھایا،شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ آزاد کشمیر کے دوران کشمیر کے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج گزشتہ چند دن کشمیر میں تشویشناک دن تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مسائل کی وجہ سے کشمیر کے عوام جمہوری انداز میں اپنا فریضہ ادا کر رہےتھے تاہم ان میں بعض شرپسند عناصر توڑ پھوڑ اور انسانی جانوں کے ضیاع کے خواہاں تھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر کے مسائل کے حل کیلئَے ہم نے 23 ارب روپے کا مالی پیکیج منظور کیا۔ اس کے بعد سٹیٹ بینک کو ہدایت دی کہ 23ارب روپے آزاد کشمیر کو پہنچا دیئے جائیں اور آج ہم نے اپنا وعدہ پورا کر کے دکھایا اور آج یہ 23ارب روپے آزاد کشمیر کے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے محب وطن عوام اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔ پاکستان کے 25 کروڑ عوام بھی کشمیریوں کی قربانیاں کی قدر کرتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پرامن جدوجہد، اخلاقی اور سفارتی سپورٹ جاری رکھنی ہے، وہ دن آئے گا جب کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملیں گے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 78ہزارپوائنٹس کی حدپہلی بارعبور