سہولیات کا مطالبہ

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کا عمران خان جیسی سہولیات کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدیوں نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان جیسی سہولیات کا مطالبہ کردیا ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس سلسلے میں ڈپٹی سیکرٹری جیل خانہ جات نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خط بھیجا ہے۔
خط کے متن کے مطابق پنجاب کی مختلف جیلوں کے قیدی سیاسی قیدیوں والی سہولیات مانگ رہے ہیں۔
قیدیوں کا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح غیر معمولی سہولیات دی جائیں۔
خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملنے والی سہولیات پریزن رولز 1978 کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں‌تشویشناک اضافہ