غیر قانونی بھرتی کیس، چودھری پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت منظور

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کو بڑا ریلیف، غیر قانونی بھرتی کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت منظورکرلی۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
لاہور ہائیکورٹ میں ہونیوالی سماعت کے دوران وکیل چودھری پرویز الہیٰ نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ دو سال کی تاخیر سے درج کیا۔
وکیل عامر سعیدراں کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم وصول نہیں کی، ان کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں۔ اینٹی کرپشن نے چودھری پرویز الہیٰ کے گھر سے جعلی ریکوری ڈالی۔
اس پر وکیل اینٹی کرپشن نے اس کی مخالفت کی۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہسپتالوں کو ادویات کیلئے 91 کروڑ 71 لاکھ کا فنڈ جاری