چارسدہ / ہری پور میں حکومتی اعلامیہ مسترد، نانبائیوں نے احتجاج کی دھمکی دیدی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں نانبائی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے حکومت کے 13 مئی سے روٹی کے مقرر کردہ نرخوں کے اعلامیہ کو یکطرفہ قرار دے کر مسترد کر تے ہوئے احتجاج کی دھمکی دیدی۔
نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومتی اعلامیہ کے خلاف پشاور ہائیکورٹ جانے کا اعلان کیا گیا۔
نانبائی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر اقبال پائندہ حیل، چارسدہ کے ضلعی صدر ملک عطا الرحمن و دیگر صوبائی عہدیداران نے ہریس کانفرنس میں کہا کہ 13 مئی کو پشاور انتظامیہ کی طرف سے 120 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 240 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کرنے کا اعلامیہ مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ یکطرفہ فیصلہ نانبائیوں کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی نہیں ہوئی۔ اب بھی پنجاب کا 80 کلوگرام فائن آٹے کی بوری 8200 سے لے 8600 تک ملتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع چارسدہ، مردان نوشہرہ، سوات ،صوابی وغیرہ پشاور ہائیکورٹ جا کر انصاف کے حصول کے لیے رٹ دائر کریں گے ساتھ ہی انہوں نے احتجاج کی دھمکی بھی دیدی۔
دوسری جانب ہری پور نانبائی ایسوسی ایشن ہزارہ ڈویژن کے صدر بشیر بٹ، ضلعی صدر سید مشتاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روٹی کا نیا نرخنامہ مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نانبائی ایسوسی ایشن ہزارہ ڈویژن نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 120 گرام روٹی 15 روپے ریٹ پر سخت اجتجاج کی دھمکی دے دی۔
انہوں نے کہا کہ ہری پور کے نانبائیوں پر زبردستی ریٹ مسلط کیا گیا تو ہزارہ ڈویژن میں بھرپور احتجاج کریں اور غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا عملہ 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم