ہری پور، شدید گرمی کی وجہ سے سکول میں بچوں کی حالت غیر

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں شدید گرمی کی وجہ سے سکول میں بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔
پرہجوم کلاسز میں حبس کی وجہ سے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کی حالت خراب ہونے لگی۔ بڑی تعداد میں بچے نکسیر پھوٹنے اور حبس سے بےحال ہونے لگے ہیں۔
ہری پور کے شہری اور دوردراز علاقوں کے سکولوں میں کلاسوں میں تعدادزیادہ ہونے کی وجہ سے اورگھٹن سے مختلف سکولوں میں بچوں کی حالت خراب ہورہی ہے۔
اس موقع پر ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود ڈسٹرک ایجوکیشن آفس سے کوئی نوٹس نہیں لیاجارہا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور