عوام کیلئَے ایک اور بری خبر، گیس قیمتوں میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور طلم، اس معصوم طبقے پر بجلی گرانے کے بعد اب حکومت کی جانب سے ایک اور بم گرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈومیسٹک، فرٹیلائزر، سی این جی، سیمنٹ سیکٹرکیلئے گیس نرخوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہوم ورک بھی کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بل 100 سے 400 روپے تک بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
آئی ایم ایف مشن کو گیس سیکٹرکا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 3 پلان بتائے گئے، ان میں سے ایک فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے بھی گیس نرخوں میں اضافے کی تجاویز دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ریکوریوں، اصلاحات اورٹیرف سے متعلق ڈیٹا آئی ایم ایف کو بروقت شئیر کرنے پر اتفاق ہوا ہے تاہم اس حوالے سے قطعی توجہ نہیں دی گئی کہ گیس کے نرخ بڑھنے پر عوام کی قوت خرید جو پہلے ہی جواب دے گئی ہے اس کا کیا حال ہوگا۔

مزید پڑھیں:  عید پر زائد کرایہ، محکمہ ٹرانسپورٹ متحرک، 758 مسافر گاڑیوں کو جرمانہ