اعتراضات مسترد

ایف آئی آر پر رؤف حسن کے اعتراضات مسترد

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف آئی آر پر پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن کے اعتراضات مسترد کر دیئے گئے ۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کی جانب سے تحریری درخواست دینے پر ایف آئی آر کا متن بنایا گیا،ان کی تحریری درخواست پر ان کے دستخط اور نشان انگوٹھا بھی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق رؤف حسن واضح کریں کہ ان کی تحریری درخواست اور ایف آئی آر کے متن میں کیا فرق ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تحریری درخواست کے متن کے مطابق دفعات شامل کی گئی ہیں، دفعات میں اقدام قتل،جان سے مارنے کی دھمکی اور زخمی کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ رؤف حسن نے جب درخواست دی اس وقت ان کی لیگل ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ رؤف حسن پر حملیکا مقدمہ نامعلوم خواجہ سراں کے خلاف تھانہ آبپارہ میں رف حسن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اقدام قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق رئوف حسن ٹی وی پروگرام میں شرکت کے بعد پارکنگ کی طرف جا رہے تھے تو حملہ ہوا، بظاہر خواجہ سرا نظر آنے والے شخص نے روک کر حملہ کیا اور اسی دوران مزید 3 خواجہ سرا جیسے افراد آگئے اور جان لیوا حملہ کیا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ جان سے مارنے کے لیے تیز دھار آلے سے گردن کاٹنے کی کوشش کی گئی، جیسے ہی خود کو بچانے پیچھے ہٹا تو چہرے پر تیز دھار آلے سے کٹ لگا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، لاکھوں زیر التوا کیسز جلد نمٹائے جائیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ